پاکستان پٹرول درآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا

31 دسمبر 2013
پاکستان پٹرول درآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گزشتہ تین سال سے جاری سی این جی کے بحران کی وجہ سے پاکستان پیٹرول درآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا ، تین سالوں میں پیٹرول کی ملکی درآمدات 3 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ گئیں ۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں پیٹرول کی پیداوار میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان 2010 میں پیٹرول کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا تھا اور ملکی پیٹرول کی درآمدات صفر تک جا پہنچی تھیں ۔ اس کے برعکس 2011 میں ملک بھر میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران اور سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی میں تعطل کے نتیجے میں پاکستان دوبارہ پیٹرول کا درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی این جی کے مسلسل بحران کے نتیجے میں ملک بھر میں پیٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے اور ہماری پیٹرول کی درآمدات 3 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ گئی ہےں جبکہ ڈیزل و دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اس کے علاوہ ہیں ۔