کراچی بندرگاہ پر2لاکھ 56ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا
کراچی (اے پی پی) کراچی پورٹ پر 2 لاکھ 56 ہزار 652 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 2 لاکھ 56 ہزار 652 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 80 ہزار 735 ٹن درآمدات اور 75 ہزار 917 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 78 ہزار 465 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 1 ہزار 423 ٹن بلک کارگو، 33 ہزار 388 ٹن کوئلہ اور 67 ہزار 459 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 68 ہزار 192 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 318 ٹن بلک کارگو، 3 ہزار 71 ٹن سیمنٹ اور 4 ہزار 336 ٹن ٹیلکم پاﺅڈر شامل ہے۔ کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز، ٹینکرز اور جنرل کارگو سے لدھے ہوئے مزید 7 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں۔