روپے کے مقابلے میں ڈالرمزید بڑھ کر105.60روپے پر آگیا

31 دسمبر 2013
روپے کے مقابلے میں ڈالرمزید بڑھ کر105.60روپے پر آگیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ‘یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت ؑخرید 20 پیسے اضافے پر105.60روپے ہوگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 105.20 روپے سے بڑھ کر 105.50 روپے اورقیمت فروخت 105.40روپے سے بڑھ کر105.60روپے کی بلند سطح پر بند رہی جبکہ یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوں میں بالترتیب 35پیسے اور25پیسے کا اضافہ رہا یورو کی قیمت خرید 144.50 روپے سے بڑھ کر144.85روپے اور قیمت فروخت 144.75روپے سے بڑھ کر 145.10روپے کی بلند ترین سطح پر بند رہی جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز پر مقامی کرنسی مارکیٹ میںڈ الر اوردیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر کمی پائی گئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر حکومت اوراسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو آئندہ دنوں نہ صرف ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگا بلکہ اس سے ملک میں مہنگائی کی شدت بھی بڑھ جائے گی۔