سیالکوٹ کے مسائل کا حل

31 دسمبر 2013

مکرمی! ایکسپورٹروں اور بزنس مینوں کے بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر ،شہر اقبالؒ(سیالکوٹ) کے مندرجہ ذیل فوری حل طلب مسائل آپکے موقر جریدے کی وساطت سے ارباب اختیار کی خدمت میں پیش کرناچاہتا ہوں امید واثق ہے کہ ان مسائل کی اشاعت سے اصلاح احوال میں ضرور مدد ملیگی!(1) سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب بلا تاخیر 5سٹار ہوٹل قائم کرکے ائیر پورٹ پر بین الاقوامی معیار کی تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اس ائیر پورٹ سے سعودی عریبین ائیر لائنز سمیت گلف ائیر اور یورپی ممالک کی پروازوں کے اجراء میں درپیش رکاوٹوں کا ازالہ کیاجائے(2) سمبڑیال ڈرائی پورٹ پر عالمی معیار کی ڈیوٹی فری شاپ کا اجراء کیاجائے۔(3) سیالکوٹ سے راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور سمہ سٹہ اور لاہور کیلئے بلا تاخیر پاکستان ریلوے کی جانب سے ریل کار سروس شروع کرکے لوگوں اور بالخصوص کاروباری حضرات کو آمدورفت میں سفری سہولتیں فراہم کی جائیں۔(4) شہر کے اردگرد لوکل بس سروس شروع کی جائے(5) شہریوں کی سہولت کی خاطر سردار بیگم ہسپتال کے بالمقابل واپڈا گرائونڈ میں کمپلیکس تعمیر کرکے پاسپورٹ آفس نادرا آفس، ٹیلی فون بکنگ آفس اور TMA کے دفاتر وہاں شفٹ کیے جائیں اور قلعہ سیالکوٹ کو مستقبل اور بین الاقوامی معیار کی تفریح بنادیاجائے ۔( ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ، امام صاحب سیالکوٹ)