جلال پور بھٹیاں: موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق
جلالپوربھٹیاں+پنڈی بھٹیاں(نامہ نگاران) موٹروے ایم ٹو پرکار الٹ جانے سے ایک ہی خاندانکی چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے پنڈدادن خان جانیوالی کار کاکوٹ سرور انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ گیا اور کار الٹ گئی جس سے پنڈ دادن خاں کی رہائشی خدیجہ بی بی زوجہ اکرام، عائشہ بی بی دختر اکرام، آمنہ بی بی دختر اکرام، عاصمہ دختر اکرام، محمد امین اور رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر لیجایا گیا جہاں خدیجہ بی بی، عائشہ بی بی، آمنہ بی بی اور عاصمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ محمد امین اور رضیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔