اولڈھم : ( راجہ فریاد خان ... چودھری محمد اسحاق)
جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اولڈھم کے کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اولڈھم ایسٹ سے ٹوری پارٹی کے پارلیمانی امیدوار کاشف علی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ کاشف علی چند ہزار ووٹوں سے مات کھا گئے تھے اس بار اگر کشمیری اور پاکستانی کوشش کریں تو ایک پاکستانی کشمیری کو پارلیمنٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ راجہ نجابت حسین کا کہنا ہے کہ کاشف علی پوسٹ لاء گریجویٹ ہیں سوجھ بوجھ کے مالک ہیں اوروہ بہتر انداز میں اجتماعی کاز کے لئے موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک ملاقات میں راجہ نجابت حسین اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر راجہ یوسف بندوروی، چودھری محمد اقبال کگموی، چودھری عمران سرور، کامران غفور، حاجی ذوالفقار محمد اور دیگر افراد نے کاشف علی کو یقین دلایا ہے کہ دو ہزار چار سو ووٹوں کے فرق کو دور کرنے سے یہ سیٹ جیتی جاسکتی ہے اولڈھم ایسٹ کے اس حلقے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔ کاشف علی نے کہا ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرسمیت دنیا کے جس کونے میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج جاری رکھیںکے خلاف اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی نے اگر ان پر اعتماد کیا تو وہ لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی کاشف علی کی کامیابی کی ضرورت پر زور دیا۔