مکرمی! قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ مےں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست مےں جہاں ناقص منصوبہ بندی، خراب فیلڈنگ اور فٹنس مسائل کا سامنا تھا وہاں پلیئر پاور کا قومی سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں پر حاوی ہونا بھی ہے۔ محمد سمیع کو طلب کرنا اور یونس خان کے لئے درخواست کرنا سراسر بورڈ حکام کی کمزوری ہے۔ جب قومی وقار سے زیادہ ذاتی وقار کو ترجیح دی جائے اور سیٹ بچاﺅ حکومت چلاﺅ کا عنصر شامل ہو جائے تو وہاں کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا جواب دیا جائے عبدالرﺅف جن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے کس کی سفارش پر کھلایا گیا جو پورے میچ مےں مسافر نظر آیا کس کی سفارش پر فواد عالم اور شعیب ملک وہاں موجود ہےں۔ محمد ارشاد جو کہ میرا رشتہ دار نہیں ہے کیوں نہ اس کی فٹنس دیکھ کر محمد سمیع کی جگہ آسٹریلیا بھیجا گیا قومی سلیکشن کمیٹی جسے مےں کلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرپشن بورڈ کہوں گا انہیں قائداعظم ٹرافی مےں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوید یاسین، ذوالفقار بابر کو طلب کرنا چاہئے تھا لیکن کیا کیا جائے کہ ہمارے ملک مےں ”ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے“۔طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر لاہور ریجن کونسل ممبر سابق کپتان اسلامیہ کالج پنجاب یونیورسٹی 0333-4226761
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024