مکرمی! پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اجلاس یکم جنوری کو ڈاکٹر عشرت حسین (سابق گورنر اسٹیٹ بنک) کی سربراہی مےں طلب کیا ہے۔ ان کی توجہ مندرجہ ذیل حقائق کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ تنخواہوں اور پنشن مےں اضافہ سال مےں ایک بار ہوتا ہے مگر مہنگائی روز بروز بڑھتی رہتی ہے۔ اس لئے تنخواہوں اور پنشن مےں اضافہ کرتے وقت پرانے بزرگ اور بیمار پنشنرز کا خاص خیال رکھا جائے۔ پرانے اور نئے پنشنرز کی پنشنوں کے فرق کو ختم کیا جائے تمام پنشنرز آئین پاکستان کی شق 25 کی رو سے مساوی حقوق کے مستحق ہےں ایک ہی رینک اور ایک ہی پنشن بھارت کے سپریم کورٹ نے رولنگ دی ایک رینک ایک پنشن مگر پاکستان کے حکمرانوں نے ہمارے جائز حقوق سے ہمیں محروم رکھا۔ پرانے اور نئے پنشنرز کا فرق ختم کیا جائے۔ ڈیفنس کے پنشنرز کا میڈیکل فری ہوتا ہے بیوی بچوں کے لئے فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال بنا دیئے گئے ہےں۔ چھوٹے شہروں مےں چونکہ ڈیفنس کا کوئی ہسپتال نہیں ہوتا اس لئے ان کو میڈیکل الاﺅنس دیا جائے۔ حاجی بشیر احمد خان چیف وارنٹ آفیسر (ریٹائرڈ)، محلہ حاجی پورہ وزیر آباد 0313-7511701
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024