واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کی مکمل سکیننگ کیلئے مزید 150 سکینرز نصب کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے کہا ہے کہ امریکی طیارے کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کے بعد امریکی ائرپورٹس پر مزید 150 سکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 40 سکینرز پہلے ہی کام کررہے ہیں۔ ان 150 سکےنرز سے مسافروں کی مکمل سکیننگ کی جائیگی۔ دریں اثناءبعض امریکی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکن سول لائبرٹیز یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان سکےنرز کی تنصیب سے مسافروں کی پرائیویسی ختم ہوجائیگی۔ دوسری جانب نیدرلینڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ جانےوالی تمام پروازوں کے مسافروں کے جسم کی مکمل سکیننگ کی جائےگی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دی ہیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ گجی ٹرہوسٹ نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ہے۔ طیارہ اڑانے کا منصوبہ پیشہ ورانہ انداز میں بنایا گیا لیکن حملہ آور کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی واقعہ سے بچنے کےلئے آئندہ نیدرلینڈ سے امریکہ جانے والی پروازوں میں موجود مسافروں کی مکمل سکیننگ کی جائےگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024