کابل (ریڈیو مانیٹرنگ) افغانستان کے صوبہ خوست میں برائے ہوائی اڈے پر قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملہ کے نتیجہ میں کم از کم 8 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس اڈے پر امریکی اور کینیڈین فوجی ورزش میں مصروف تھے کہ ایک خودکش بمبار و نیشنل افغان آرمی کی وردی میں ملبوس ہو کر اڈے میں داخل ہوگیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں 8 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کے اہلکار نے خودکش دھماکہ میں 8 امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان کے صوبہ خوست میں پرانے ائرپورٹ پر قائم امریکن اور کینیڈین آرمی کے کیمپ پر خودکش حملہ طالبان نے کیا ہے۔ یہ دعویٰ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ہے۔ خودکش حملہ آور سمیع اللہ نے افغان نیشنل آرمی کا لباس پہن کر آرمی کیمپ میں داخل ہو کر خود کو اڑا لیا اس وقت امریکی اور کینیڈین آرمی کے اہلکار ورزش کر رہے تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024