نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے خبردار کیاہے کہ بھارت چین کی طرف سے پاکستان کو اسلحہ کی فروخت پر نظر رکھے ہوئے ہے ایک طرف چین سرحد کی امن کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف اس قسم کے اقدامات تشویشناک ہیں ، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم بغور اس معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع دیگر وزارتیں اور وزیراعظم من موہن سنگھ خود بھی صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ اپنی سرحد پر امن سکون چاہتا ہے ہم خواہش رکھتے ہیں کہ ماضی کو بھلا دیا جائے اور بھارت چین سرحد پر امن و سکون ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024