کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔شہر قائد میں امن تباہ کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی جبکہ متاثرہ تاجروں کو رےلےف فراہم کرنے کیلئے وزےر اعظم سے بات بھی کی جائےگی۔ وہ بدھ کو صدارتی کیمپ آفس (بلاول ہاﺅس کراچی) میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کررہی ہے کہ دھماکے کے بعد ایک دم ہنگامہ آرائی کے واقعات کس طرح شروع ہوگئے اور تجارتی مراکز میں کیوں آگ لگائی گئی۔ ان واقعات کی تحقیقات کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ بزنس کمیونٹی کے تعاون سے متاثرہ مارکیٹوں میں ہونےو الے نقصانات کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرکے ان نقصانات کا تخمینہ لگائیںتاکہ جلدازجلد کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ قبل ازیں صدر نے کراچی میں لیاقت نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر سانحہ کراچی کے زخمیوںکی عیادت کی صدر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوںکو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوںکا علاج سرکاری خرچ پر کرنے کا حکم جاری کیا۔ دریں اثناءصدر آصف زرداری کو ترکی کے صدر عبداللہ گل نے ٹیلیفون کرکے کراچی میں یوم عاشور کے جلوس پر خودکش حملے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ترک صدر نے پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ اور جمہوریت کیلئے ترکی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترک صدر نے صدر مملکت کہ سہ فریقی اجلاس اور آئندہ ماہ استنبول میں افغانستان پر علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت بھی دی۔
زرداری
زرداری