کراچی (آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا تاہم کراچی کی صرافہ مارکیٹ سانحہ بولٹن مارکیٹ کے باعث بند رہی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مذکورہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 30300 روپے سے گھٹ کر 30128 روپے اور فی تولہ قیمت 35350 روپے سے گھٹ کر 35150 روپے ہو گئی۔ دریں اثناءعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1105 ڈالر فی اونس سے گھٹ کر 1092 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38