آسٹریلیا نے پاکستان کو 170 رنز سے ہرا کر میلبورن ٹیسٹ جیت لیا ....کینگروز کی سیریز میں 1-0 سے برتری
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 170 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میلبورن ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کے لئے مزید 252 رنز درکار تھے لیکن اس کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 80 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کا سکور 3 وکٹ پر 170 رنز تھا۔ تاہم مجموعی سکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کی مزید دو وکٹیں گر گئیں۔ آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل اور مصباح الحق تھے جنہیں جانسن کی گیند پر ہیڈن نے کیچ کیا۔ عمر اکمل نے 17 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق کوئی رن نہ بنا سکے۔ کھیل کے ابتدائی لمحات میں ہی نقصان اٹھانے کے بعد پاکستانی ٹیم دباو¿ میں آ گئی اور کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد یوسف 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہارٹز نے 5 جانسن نے 3 جبکہ بولینگر نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ آسٹریلیا نے میلبورن میں اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 454 رنز بنانے کے بعد ختم کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ اس پر آسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر 225 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لئے 422 رنز کا ریکارڈ ہدف فراہم کیا تھا۔ تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم251 رنز بنا سکی۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اس سے پہلے 2004ء اور 2005 ءمیں 3 میچوں کی سیریز کے لئے آمنے سامنے آئی تھیں جو آسٹریلیا نے تین صفر سے جیت لی تھی۔ شین واٹسن کو پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 110 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔