کراچی (کرک انفو) پاکستان کے 12 کرکٹرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں اگلے راﺅنڈ میں کھیلنے کےلئے بولی میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے آئی پی ایل انتظامیہ نے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے بولی کی تاریخ 31 دسمبر رکھی تھی۔ کامران اکمل‘ مصباالحق‘ سہیل تنویر اور عمر گل پہلے ایڈیشن میں شرکت کر چکے ہیں لیکن اب ان پر پابندی عائد ہے۔ کھلاڑیوں کے ایک نمائندے نے کرک انفو کو بتایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے للت مودی کو ای میلز کے ذریعے آئندہ کھیلے جانے والے ایڈیشن میں کھیلنے کےلئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ویزے کے لئے درخواست نہیں دی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملنے والے این او سی پر دارو مدار ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024