اسلام آباد (ریڈیو نیوز) صدر آصف زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ خطے کی موجودہ صورتحال‘ عالمی امور اور صدر زرداری کے مجوزہ دورہ کابل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر کرزئی نے بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی پر زرداری سے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے کوششوں کو سراہا جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ گفتگو میں پاکستان بھارت کشیدگی کم کرانے میں افغان کردار پر بھی بات ہوئی۔ کرزئی نے صدر زرداری کو دوبارہ دورہ کابل کی دعوت دی۔ امکان ہے کہ یہ دورہ 7 جنوری کو ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024