آرمی چیف ے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔ جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جرمنی کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کابل سے انخلاء میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔