جاپان میں پرتعیش سیاحتی ریل گاڑی نے ہوکائیدو کے لیے اپنے پہلے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوکائیدو ریلوے کمپنی اور توکیو کارپوریشن کے اشتراک سے چلنے والی رائل ایکسپریس کی جے آر ساپّورو سٹیشن پر اس ٹرین کی پہلی روانگی کے حوالے سے افتتاحی تقریب ہوئی۔ہوکائیدو کے گورنر سوزوکی ناومیچی اور دیگر حکام نے ٹرین کے اِکیدا سٹیشن روانہ ہونے سے قبل فیتہ کاٹا۔ یہ سٹیشن ٹرین کے چار دنوں اور تین راتوں پر محیط کوشیرو شہر، جزیرہ نما شیرےتوکو اور آساہی کاوا شہر کے ٹور کا پہلا سٹیشن ہے۔ یہ ٹرین اگست اور ستمبر میں اس جزیرے کے تین ٹور کرے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38