آصف زرداری کے لوگ ڈیل کیلئے تیار، نواز شریف کے لوگ بھی غور کریں، فضل الرحمان کشمیر سے متعلق لانگ مارچ میں میرے ساتھ ہونگے:شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مودی سن لو! بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں مسلمان ڈی گریڈ ہوگئے ہیں، سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جناح ایکسپریس کا کرایہ 500 روپے کم کر رہے ہیں، بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا 6 ستمبر کو افتتاح کریں گے۔ 4 سے 5 ٹرینوں کو اکٹھا کرنے جا رہے ہیں، بارشوں کے باعث ہماری مال گاڑیاں زیادہ متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر پر خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے، 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان اسٹیشن کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم عمران خان ننکانہ صاحب سڑک کا افتتاح کریں گے، ریلوے میں وزیر مضبوط آئے لیکن افسران نے کچھ نہیں کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو ریلوے میں دیگر محکموں میں سے لوگ لائیں گے، قوم سے وعدہ ہے عمران خان ایم ایل ون بنا کر رہے گا۔ کوئی نئی پسنجر ٹرین نہیں چلائیں گے، مال گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں وزیر اعظم این آر او نہیں کریں گے، آصف زرداری کے ساتھی کچھ دینے دلانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف کے لوگوں کو بھی اسطرح سے کام کرنا چاہیئے۔ شاید آخری پانچ اوروں کے میچ میں ڈیل سے انہیں کچھ مل جائے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں ایک ہی خبر ہے کہ شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا، ہٹلر اور مسولینی مودی کا دماغ جواب دے چکا ہے۔ بھارت آزاد کشمیر کی طرف بڑھا تو ہمارے پاس اسمارٹ بم موجود ہیں، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر بہت محنت کی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا مذاکرات سے حل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلمان ہیں، پاکستان کی طرف بڑھنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔ مودی سن لو! بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں مسلمان ڈی گریڈ ہوگئے ہیں، سب کو معلوم ہے مودی بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کیا کہ ہم دفاعی لحاظ سے بھارت سے بہت آگے ہیں، ہمت ہے تو غلطی کر کے دیکھ لیں۔ کوئی مدد کرے نہ کرے کشمیری ذہین قوم ہے، جو کشمیریوں کی آزادی کا دشمن ہے وہ یزیدی قوتوں کے ساتھ ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھے گا تو ہم نے اس کے لیے اسمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں، آپ ہماری طرف آئیں ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں، لانگ مارچ میں میرے ساتھ فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے تاہم اس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں انہیں ایک جنگجو کی طرح پیش کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے میرے کرنٹ لگنے والی افواہ کو کروڑوں لوگوں میں شیئر کیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ جس دن میں مروں گا تو اس دن مودی کیمرا مین سے کفن ہٹا کر بھی پوچھے گا کہ یہ زندہ ہے یا مر گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے بہت محنت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بھی کام کیا ہے، لیکن جو بات ایک حکمران کو کہنی چاہیے وہ عمران خان کہہ رہے ہیں۔‘
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔