معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کرتے ہوئے 91 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد 99 روپے57 پیسے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 7 روپے 66 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹرہوگی، اس کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرے گی۔
انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔