وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پیر کو اجلاس طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پیر کو اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس ہنڈی کی حوصلہ شکنی پر مبنی ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں گرے لسٹ میں اس لیے بھی ڈالا کہ ہمارا نام حوالہ اور ہنڈی میں ہے، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس سے پہلے اقدامات کر رہے ہیں، ملکی دولت اور پیسوں کی اسمگلنگ روکنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ملکی نظام چلانے کیلئے فوری 9 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہوگا.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024