صدارتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی

Aug 31, 2018 | 14:13

ویب ڈیسک

صدارتی انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردارمحمدرضانے ووٹ کی رازداری برقراررکھنے سے متعلق ہدایت جاری کردیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام ارکان ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہرصورت برقراررکھیں،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون ، کیمرہ یاکوئی تصویرکھینچنے والی ڈیوائس لے جانےکی سختی سے ممانعت ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولنگ افسر سے بیلٹ پیپرز لینے کے بعد وہیں کیمروں کے سامنے اس پر مہر لگانے کے بعد اسے بیلٹ باکس میں ڈالا تھا جو خلاف ضابطہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ کے خلاف ووٹ ڈالنے پر انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے کہاکہ عمران خان نے ووٹ کی رازداری کی جو خلاف ورزی کی اس کا ذمے دار پولنگ اسٹاف ہے، پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد گھس گئے تھے اور کمرے میں مہر لگانے کی جگہ ہی نہیں تھی۔

مزیدخبریں