صحافی ذیشان بٹ قتل کیس کے 3 ملزم 4 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دئیے گئے

Aug 31, 2018

گوجرانوالہ +سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے صحافی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزموں کو جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے سمبڑیال میں نوائے وقت کے نمائندہ صحافی ذیشان بٹ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں شاہد چیمہ‘ ثقلین اور عثمان کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزموں کو 3 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ کیس کا مرکزی ملزم مسلم لیگی یو سی چیئرمین عمران چیمہ تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں