پیر امجد حسین کی شہریار آفریدی سے ملاقا ت ،کویت میں پی آئی اے فلائٹس بحالی ویزوں پر پابندی کے معاملے پر تبادلہ خیال
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) چئیرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین کی نو منتخب وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی اور دیگر پارلیمنٹیرین سے اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ پیر امجد حسین نے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شہریار خان آفریدی سے کویت سے پی آئی اے کی فلائیٹس کی بحالی اور کویت کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ شہریار خان آفریدی نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے مزید کہا کہ دورہ کویت کے دوران جس طرح کویت میں مقیم پاکستانیوں نے مجھے عزت اور محبت دی میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور میں جلد ہی کویت کا دورہ کر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کروں گا۔