علم کی روشنی عام کرنے کیلئے انڈسٹریل زون کیساتھ تعلیمی زون بھی بنائے جائیں: یوسف مغل
لاہور (خصوصی رپورٹر) نجی تعلیمی ادارے کم وسائل کے باوجود بہترین کاریگری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ حکومتی تعلیمی اداروں کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کی بھی حوصلہ افزائی کرے۔ انڈسٹریل زون بنانے کے ساتھ ایجوکیشنل زون بھی بنائے جائیں جہاں پر کالج یا سکول بنانے کیلئے سستی زمین بجلی، پانی اور دیگر سہولیتیں فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار یوسف مغل چیئرمین جناح اسلامیہ کالج نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ ان میں بھی تقسیم کئے جائیں۔ کیونکہ زیادہ تر پوزیشن ہولڈرز نجی تعلیمی اداروں سے ہی نکلتے ہیں۔