صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ۔محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں اورصوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں بیشترمقامات پرجبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ڈی آئی خان، ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ میں بعض مقامات پرموسلا دھاربارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اورمشرقی بلوچستان میں اکثرمقامات پرجبکہ پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پڈ عیدن میں دو سواڑتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔