کوئٹہ (بیورو رپورٹ + ا یجنسیاں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے سابق دور حکومت میں بلوچستان کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں اور آپریشن ہوا اس پر ہم معافی نہیں مانگیں گے معافی تلافی کا وقت گزر گیا ہم نے نیک نیتی سے سارے کام کئے تھے کوئٹہ میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے۔ وزیراعظم اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے خود کوئٹہ آئیں ا ور اگر انہیں ایک ہفتہ تک رہنا پڑے تو رہیں مسلم لیگ ق ان کے ساتھ بلوچستان مسئلہ کے حل کیلئے مکمل تعاون کریگی جبکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے میں بھی وزیراعظم سے ملوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواب ا کبر بگٹی کی شہادت کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات کرکے سخت کارروائی کیجائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مزاحمت کاروں سے اندرون اور بیرون ملک ہر جگہ مذاکرات کئے جائیں۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات اور ایک مخصوص فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنائے جانے پر ہمیں شدید تشویش ہے حجام دھوبی ڈاکٹر دانشور‘ پروفیسرز جو 100 سال سے یہاں کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لوگ انسانیت اسلام اور بلوچستان کے دشمن ہیں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے حکومت اپوزیشن سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹارگٹ کلنگ بلوچستان کی تقسیم اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ مسلم لیگ ق ٹارگٹ کلنگ کے اور لوگوں سے زیادتیوں کے واقعات پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی سیل قائم کریگی ا نہوں نے کہا کہ ا سلام آباد میں ان دنوں خوف کی فضا ہے اور حکمران امریکہ کی خوشامد میں مصروف ہیں۔شجاعت نے کہا کہ اگر حقوق کیلئے مسلح جدوجہد میں تشدد بڑھے تو پھر یہ دہشت گردی ہوگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024