‘پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے’ شیخ رشید
اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے ، لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہپاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتاہے، لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے۔شیخ رشید نے مریم نواز کی بریت پر کہا کہ یہ مٹھائی بھی اپنےگھرمیں بانٹتے ہیں،ہر چیزجہاں بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز ، صفدرکی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کردیا تھا۔