عمران کا چہرہ بے نقاب‘سائفر آڈیولیک کاپارٹ ٹوبھی آئیگا، یوسف گیلانی
ملتان(سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سائفر آڈیو لیک ملکی معاملات میں مداخلت کے برابر ہے جس پر سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ سائفر آڈیو لیک کی وجہ سے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا پارٹ ون کے بعد پارٹ ٹو بھی آئے گا آہستہ آہستہ راز افشاں ہورہے ہیں یہ حادثاتی طور پر آئے ذوالفقار علی بھٹو کو عوام کے حقوق کی خاطر پھانسی کی سزا ملی اسی طرح بے نظیر بھٹو نے بھی عوام کی خاطر قربانی دی خواتین کا ملکی ترقی و خوشحالی میں بہترین کردار ہے یہی وجہ ہے کہ جب میں وزیراعظم بنا تو حنا ربانی کھر کو وزیر خارجہ بنایا گیا اورسپیکر، گورنر کے عہدوں پر بھی خواتین کو لایا گیا بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں اور سندھ میں ان کی بہن آصفہ بھٹو سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دن رات مصروف ہیں بلاول بھٹو زرداری جلد جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں جنو بی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آئیں گے اور ان کے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر کنونشن کا انعقاد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پی ایل ایف کے زیراہتمام لیڈیز لائرونگ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں پی ایل ایف ساؤتھ پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق، ڈپٹی سیکریٹری ساؤتھ پنجاب میڈم فیروزہ فیض، عائشہ علی، میمونہ نقوی، فرزانہ کوثر، ثمینہ رانا نے بھی خطاب کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آج اگر کوئی لولی لنگڑی جمہوریت ہے تو وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیربھٹو کی مرہون منت ہے پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرتی ہے میرٹ پر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو مجھے 254اور میرے مدمقابل چوہدری پرویز الہی کو 42ووٹ ملے اور آ ج بھی ہم حکومت میں رہ کر بھی عوام کے حقوق کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔