آتشزدگی کے 3واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ
فیروزوالا( نامہ نگار) شاہدرہ اور لاہور روڈپر آتشزدگی کے تین واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا بتایا گیا ہے ۔ بائی پاس چوک پر پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب مچھلی کی خوراک سے لوڈ ٹرک کو آگ لگ گئی۔فائر فائٹنگ ٹیم نے بر وقت آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے ہزاروں مالیت کا نقصان ہوا ۔لاہور روڈ کے علاقہ محمد علی پارک کے رہائشی نعمان شاہ کے مکان شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے گھر کا سامان جل گیا ۔شاہدرہ میں سکریپ کے گودام میں آتشزدگی کے دوران قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کر کے لاکھوں روپے کا سامان بچا لیا۔