پاکستانی ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرزا شاہی میں گزشتہ ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ سول اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں آج وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال گئے۔
مرحوم نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہیں ان کے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔
ان کے معروف ڈراموں میں عید ٹرین، نادانیاں، قدوسی صاحب کی بیوہ اور چھوٹے صاحب شامل ہیں۔