راولپنڈی،رشتے کے تنازعہ پر4افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز 3 خواتین سمیت 04 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتارکرلیا گیا ملزم غلام عباس نے رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03 خواتین فائزہ کرن، صباحت ارم اور حرا کے علاوہ انکے بھائی علی حیدر کو قتل جبکہ اپنے بھائی کی اہلیہ ایرج کو زخمی کر دیا تھاافسوسناک واقعہ کی اطلاع پر سی پی او محمد احسن یونس سمیت پولیس کے سینئر افسران موقعہ پر پہنچے اور ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے گئے، اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ نے بتایا کہ ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ سنگین واردات کے ملزم سے تفتیش کے دوران سفاکانہ کے محرکات کا پتہ لگایا جائے گا ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ عدالت سے قرارواقعی سزا دلوائی جا سکے۔ قتل کئے جانے والے تین بہنوں اور ایک شخص کی نماز جنازہ پولیس سیکورٹی میںادا کر دی گئی نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ۔