اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی نظریاتی اساس ہے ،پیرنورالحق قادری
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کوسیاسی نعرہ نہ بنایاجائے،عرب میڈیاکی طرف سے باربار عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریردکھائی جارہی ہے جس سے ہماراسرفخرسے بلندہوجاتاہے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنے کہاہے کہ پیغام پاکستان میں روشنی میں قانون سازی ہونے جارہی ہے پیغام پاکستان کے آنے کے بعد دہشت گردی کاخاتمہ ہوااورملک میںامن وامان بحال ہواان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کریسچین فیڈریشن کی طرف سے ایک شام ڈاکٹرقبلہ ایازکے نام سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم کریسچین فیڈریشن کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش ،ڈاکٹرضیاء الحق ،مولانافضل الرحمن خلیل ،رومانہ بشیرچیئرپرسن پیس اینڈڈویلپمنٹ فائونڈیشن ،علامہ صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی ،ڈاکٹرسمیع اللہ زبیری ،ڈاکٹراکرام الحق ،عبدالخالق فریدی،مولانااسرارمدنی ودیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پراسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازکوان کی شاندارخدمات پرشیلڈبھی پیش کی گئی اورایک قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ ڈاکٹرقبلہ ایازکواگلی مدت کے لیے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین بنایاجائے وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی نظریاتی اساس ہے چیئرمین قابل ہو تو اسلامی نظریاتی کونسل ایک جاندار فورم بن سکتا ہے قانون سازی ہو یا مسالک کے درمیان تنازعات ڈاکٹرقبلہ ایاز نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا پاکستان کی نظریاتی اساس کو سیاسی نعرہ نہ بنایا جائے پاکستان کو اس کی اساس سے کوئی نہیں ہٹا سکتا عمران خان نے الیکشن کے بعد ریاست مدینہ کی بات شروع کی عرب میڈیا عمران خان کی چند دن پہلے کی تقریر دیکھ کر سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے عمران خان نے اسلام و فوبیا کی بات کی جو پہلی بار عالمی فورم پر کسی نے کی ہے ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان ایوان صدر میں پیش کیا تو سول اور ملٹری قیادت نے اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا پیغام پاکستان کے بعد معاشی سرگرمیاں اور امن او امان بحال ہوا قبائلی علاقوں میں قائم ریاست کے اندر ریاستیں ختم ہوئیں اور قومی پرچم لہرایا بدقسمتی سے پیغام پاکستان بنانے والی اسلامی یونیورسٹی اور نظریاتی کونسل کو اس انداز میں سراہا نہیں گیا علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاکہ ڈاکٹرقبلہ ایازکی دینی ،علمی ،سماجی خدمات کااحاطہ مشکل ہے ڈاکٹرقبلہ ایازایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں جنھوں نے ہمیشہ امت اورمسالک کوجوڑنے میں اہم کردارااداکیاہے ڈاکٹرقبلہ ایازکے آنے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل مکمل طورپرفعال ہوئی ہے اورتحقیق سے بھرپورسفارشات پیش کی ہیں حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل درآمدکرتے ہوئے ملک میں قانون سازی کرے ۔