مری ، سیاحوں کی سہولیات کیلئے’’میزبان ‘‘کے نام سے ایپ متعارف
مری (نامہ نگار خصوصی ) ملک اوربیرون ملک سے مری آنے والے مہمان سیاحوں کیلئے طویل کوششوں کے بعد سیاحوں کی سہولیات کیلئے ’’میزبان ‘‘کے نام سے نئی اپلی کیشن (ایپ ) متعارف کروادی ہے جس کی باقاعدہ تعارفی تقریب یکم اکتوبر دن 3 بجے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے تحصیل انتظامیہ ،ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور مری آرٹس کونسل کے تعاون سے سیاحوں کیلئے اس ایپ سے جہاں ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی وہاں سیاح بہتر سہولیات بھی حاصل کرسکیں گے۔اس میں مری کے تمام ہوٹلوں کی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی جبکہ اس ایپ کے ذریعے لوکیشن بھی دیکھی جاسکے گی اور ہوٹل مالکان بھی سیاحوں کو دی جانے والی سہولہولتوں کو متعارف کرواسکیں گے۔ اے سی مری نے بتایا کہ’’ میزان ایپ‘‘ متعارف ہونے سے مری کی سیاحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور یہ مری کی تاریخ میں سنہری حروف میں رقم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایپ کی تعارفی تقریب میں ہوٹل ایسوسی ایشنوں اور ہوٹل مالکان کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ اے سی مری نے تمام ہوٹل مالکان اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروںسے اس اہم تعارفی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے