پرائیویٹ سکولوں نے اساتذہ کی تنخواہ کورونا ٹیسٹ پر خرچ کروانا شروع کر دی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پرائیویٹ سکولوں نے اساتذہ کی مہینہ بھر کی تنخواہ کورونا ٹیسٹ کروانے پر خرچ کروانا شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولوں نے اساتذہ پر سختی شروع کر رکھی ہے کہ وہ اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کروائیں ورنہ انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا اساتذہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ہمیں کورونا سیزن کی تنخواہیں نہیں دی گئیں اور اب رواں ماہ کی تنخواہ بھی ہم کیسے کورونا ٹیسٹ کروانے میں صرف کر دیں اور اگر ہم اس ماہ کی تنخواہ سے ٹیسٹ کروا لیں تو ہمارے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے۔