اسلام آباد پولیس میں16 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس میں16 ڈی ایس پی افسران کے تقررو تبادلے کردئے گئے نئے ترقی پانے والے ڈی ایس پی افسران ی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق اسرار احمد اور کاظم منظور کو ڈی ایس پی ٹریفک،محمد نوازکو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن،سجاد حیدر شاہ بخاری کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ، رانامحمد اکرم کو ڈی ایس پی ڈی پی ڈی ،عبدالرزاق کو ڈی ایس پی وزیر اعظم ہائوس ،ذوالفقار احمد کوڈی ایس پی سی آئی ڈی و سی ٹی ڈی ،رانامبارک علی منج کو ڈی ایس پی ایم ٹی،محمد امیر کوڈی ایس پی سپیشل برانچ،بشیر احمدکو ڈی ایس پی سیکورٹی ایوان صدر،الفت عارف ڈی کوڈی ایس پی پارلیمنٹ لاجز،امتیاز علی شاہ کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی روٹ،حق نواز رانجھا کوڈی ایس پی سی ٹی ڈی ،فاروق امجدکو ڈی ایس پی سیکورٹی ڈویژن،محمد اشرف کو ڈی ایس پی لا اینڈ آڈر،محمد اسلام کوڈی ایس پی فارن مشن تعینات کر دیا گیا ۔