وفاقی پولیس کے 26 سب انسپکٹروں کی گریڈ 16میں ترقی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی پولیس کے 26 سب انسپکٹروں کوگریڈ14سے گریڈ 16میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا آئی جی کی ہدایت پرڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ 14کے 26سب انسپکٹرزکو گریڈ 16میں انسپکٹر بنا دیا گیا جن کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیاجن کی نئی تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے آئی جی اسلام آباد نے انسپکٹرز کے رینک پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ افسران محکمے کیلئے ایک مثالی کردار ادا کریں اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے ادا کریں گے شہریوں کی مدد اور ان کی مشکلات حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔