سی ڈ ی اے کا سیکٹر ای10 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن
اسلام آباد (وقائع نگار)سی ڈ ی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر E-10 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا۔ یہ آپریشن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں کی معاونت سے کیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے سیکٹر E-10 کے علاقے میں کئے جانے والے اس آپریشن میں جانوروں کے 12باڑے،08غیر قانونی کمرے، 02واش رومز اور 06غیر قانونی چار دیواریاں مسمار کر دیئے۔ سی ڈی اے نے تجاوزکنندگان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو از خود گرا دیں اور کی گئی تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں ان تمام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا۔