دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں تیسرے دن کے مقابلوں میں فرحان الطاف نے مینز سنگلز کے دوسرے مرحلے میں اسساد شیخ کو 6-0, 6-1سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امداد علی نے انڈر11سنگلز کے ایک دلچسپ میچ میں حمزہ طاہر کو4-0, 4-2 سے ہرا دیا۔ انڈر17 سنگلز کے پہلے راونڈ میں اشر صدیقی نے علی حسن کو 6-1,6-1سے اور راحیم وقار نے محمد سارب فرحان کو 6-0, 6-2 سے ہرا دیا اور انڈر 15 سنگلز کے پہلے راونڈ میں ابراہیم سجاد نے عبدالرحمان عامر کو 4-1, 4-2سے اور درف داس نے عبدالقادر کو4-2,2-4,4-2سے شکست دی ۔ انڈر9 سنگلز کے پہلے راونڈ میں نائل شمسی نے زین فاروق کو 10-8,2-10,10-8سے اور حسین فاروق نے میر عباس بھگت کو 10-6, 10-8 سے ہرا دیا۔ جبکہ مینز ڈبلز کے ایک میچ میں دانش رمضان اور سجاد امداد کی جوڑی نے محمد احمد اور شاہ میرعثمان کو 8-3سے ہرا دیا۔ کل مقابلے11بجے صبح شروع ہونگے۔