17واں قومی ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ آج سے ملتان میں شروع
ملتان(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا بدھ کو ملتان میں آغاز ہو گا، افتتاحی میچ میںٹائٹل کا دفاع کرنیوالی ٹیمناردرن کا مقابلہ خیبرپختونخوا کیساتھ ہو گا۔ ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔30ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا (آج)بدھ کو ملتان میں آغاز ہو گا۔ تینتیس میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے پاکستان میں تقریباََ چھ ماہ بعد ایک بار پھراعلیٰ سطحی کرکٹ شروع ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔تیس ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔بند دروازوں کے باعث شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی ٹی وی اسپورٹس سے تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔ ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جس کے مطابق ایونٹ جیتنے والی ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ساتھ ساتھ 50 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرزاپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔