جامعہ کراچی کے ملازمین کا لیو انکیشمنٹ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کا انتباہ
کراچی (نیوزرپورٹر)ایمپلائز ایسو سی ایشن جامعہ کراچی نے لیووانکیشمنٹ کی عدم ادائیگی پراحتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ کے شیخ الجامعہ اور ٹرانسپورٹ انجارچ قدیر محمد علی کو نوکری سے برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گذشتہ روز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زیر اہتمام آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں تمام تر کرونا کی SOP,sکے ساتھ منعقد ہوا۔اجلا س میں لاک ڈاؤن میں انتقال ہونے والے اور بیمار ہونے والے ملازمین اور وطن عزیز کے باسیوں کیلئے دعائے صحت اور دعائے مغفرت کی گی بعد ازاں لیووانکیشمنٹ سمیت سن کوٹہ، میڈیکل الاؤنس، سینڈیکیٹ میں نمائندگی جیسے مسائل زیر غور آیا جبکہ اجلاس میں مختلف چیئرز میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے پر بھی زور دیا۔