حزب اللہ میمن ڈائریکٹر انفارمیشن پرموٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گریڈ 18 کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو 19 گریڈمیں ڈائریکٹر انفارمیشن ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترقی پانے والے افسران میں حزب اللہ میمن، محمد شبیہہ صدیقی، محمد علی ریاض، امتیاز علی جویو اور محمد ظفر خان شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر جاوید سلطان جدون اور سٹی ایڈیٹر نوائے وقت نعیم اختر نے مبارک باد دی ہے۔