طالب علم پر نامعلوم افراد کا تشدد
انصاف دلایا جائے :سید تسلیم
میاں چنوں،محسن وال(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) محسن وال کے نواحی گاؤں 116 پندرہ ایل مدرسہ کے قریب نامعلوم افراد نے کالج کے طلباء کو روک کر تشدد کیا، زخمی طالب علم سید تسلیم نے بتایا کہ اے ایس آئی فرخ شاہ نے بندے بھیج کر ہم پر تشدد کروایا اور میرے کپڑے پھاڑے ہیں ہمیں انصاف دلوایا جائے جبکہ ڈی پی او خانیوال کا کہنا ہے معاملہ کی تفتیش ہو رہی ہے جو بھی ذمہ دار ہوا کاروائی ہوگی.