ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر شخص کو اپنے گھر میں پودا لگانا ہو گا: ریاض خان
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سی ای او یجو کیشن ریاض احمد خان کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے شجر کاری مہم کو ہر شخص نے کامیاب بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمر ی سکول محموآباد کالونی میں پودا لگاتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنے گھروں میں پودا لگانا ہوگا ۔