کینسر موبائل بس سروس یکم تا 2 اکتوبر رحیم یار خان میں دستیاب ہو گی : چودھری محمد شفیق
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کینسر کیئر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شہریارنے کینسر کیئر میڈیکل موبائل بس سروس کی سہولت فراہم کی ہے جو کہ یکم تادو اکتوبر کو رحیم یار خان چیمبر سیکرٹریٹ میں موجود رہے گی۔ 40سال سے زائدعمر کی خواتین جن میں چھاتی کا سرطان ہونے کا خدشہ ہو وہ اپنا ٹیسٹ فری کروا سکتی ہیں۔