پنجاب حکومت براہ راست انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہی ہے
رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی مچھر کے خلاف جاری انسدادی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت تسلسل کے ساتھ صوبہ بھر کی ضلعی ایڈ منسٹریشن کی جانب سے انسداد ڈینگی کارروائیوں پر عملی اقدامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ضلعی ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو بڑھائیں۔