سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سعودی زمینی افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بری افواج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ سعودی کمانڈر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024