فرانس کے شمالی علاقے راﺅن میں واقع کیمیائی پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث حکام نے فصلوں کی کاشت اور جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کی طرف سے یہ اقدامات مفاد عامہ کی خاطر نافذ کئے گئے ہیں ۔فرانس کی وزیر صحت اگنیس بزن نے کہا ہے کہ کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے 100اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتیں کہ اس آلودگی سے عوام کو کوئی خطرہ نہیںپہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلانٹ ارب پتی امریکی سرمایہ کار وارن بفیٹ کی ملکیت ہے جہاں دیگر کارخانوں کے لئے قابل استعمال ایندھن تیار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گودام میں اچانک بھڑکنے والی آگ سے نکلنے والا دھواں 22 کلومیٹر (14 میل) کے علاقے میں پھیل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس شہر میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ افراد آباد ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024