اردن میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی۔ سرکاری سکولوں کے لاکھوں طلبہ ہڑتال سے متاثر ہیں۔ نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد سے اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں۔ تعلیمی شعبے میں یہ طویل ترین ہڑتال ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بنیادی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ مسترد کیے جانے کے بعد ٹیچر ز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دی تھی۔ اساتذہ کا موقف ہے کہ سابق حکومت نے5 برس قبل تنخواہوں میں50 فیصد اضافے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024