فیروزوالہ، بھکر، وزیر آباد: ٹریفک حادثات ،میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی
فیروزوالہ، بھکر، وزیر آباد (نامہ نگاران) مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ فیروزوالہ میں قلعہ ستار شاہ کے قریب تیزرفتار آئل ٹینکر نے سڑک کنارے کھڑے مزدور عرفان کو روند ڈالا جو موقع پر دم توڑ گیا۔ منڈیالی کے قریب تیزرفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا جس سے ہنڈال مسیح موقع پر ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھکر میں جنڈانوالہ کے نواحی علاقہ سمینہ والا پر بس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نور حسین اور حق نواز جاں بحق ہوگئے۔ وزیر آباد میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔